Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر کی امریکا اور نیٹو سے فوری مذاکرات کی خواہش کا اظہار

Now Reading:

روسی صدر کی امریکا اور نیٹو سے فوری مذاکرات کی خواہش کا اظہار

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو سے فوری مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق آج روسی صدر پیوٹن اور فن لینڈ کے صدر ساولی نی انستو کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران فن لینڈ کے صدر نے یوکرائنی سرحد پر کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر قانونی ضمانت کے لیے امریکا اور نیٹو سے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک سے یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو مشرق کی جانب پیش قدمی نہیں کرے گی۔

روسی صدر نے یوکرائنی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ مشرقی علاقے میں روس نواز باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیار اور مسلح ڈرون استعمال کر رہی ہے۔

صدر پیوٹن کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک کئی ہفتوں سے روس پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ یوکرائن پر قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ روس ایسے کسی بھی منصوبے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو ٹہراتا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے وڈیو کال میں صدر پیوٹن کو خبردار کیا تھا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر ایسی غیر معمولی پابندیاں لگائی جائیں گی جو پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔

Advertisement

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور جی سیون ممالک کے وزرا کے مذاکرات میں بھی روس کو معاشی پابندیوں سے خبردار کیا گیا تھا۔

فن لینڈ ماضی میں بھی مغربی ممالک اور روس کے درمیان رابطوں کے لیے غیر جانبدار فریق کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کا اہتمام فن لینڈ میں ہی کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر