
ہیوسٹن میں اسلامک آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلامک آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
فیسٹیول میں امریکا بھر کے ممتاز مسلمان آرٹسٹوں کے اسلامک آرٹ کے فن پاروں اور پینٹگز کی نمائش کی گئی۔
دو روزہ فیسٹیول میں مقامی امریکیوں سمیت 5 ہزار سے زائد افراد نے اسلامک آرٹ کے نادر فن پاروں اور خوبصورت پینٹنگز کو پذیرائی بخشی اور بڑی تعداد میں خریداری بھی کی۔
اسلامک آرٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خواجہ عظیم الدین کا اس موقع پر بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گزشتہ 8 سال سے نمائش کے انعقاد کا مقصد اسلامک آرٹ کے شاندار ورثے اور فن کو امریکی معاشرے میں روشناس کرانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News