Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر: سعودی اتحاد کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ

Now Reading:

قطر: سعودی اتحاد کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل متحدہ عرب امارات سے قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثّانی نے ان کا استقبال کیا۔ گزشتہ شام دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چيت ہوئی۔

سعودی قطر تنازع کی ابتدا 2017 میں اس وقت ہوئی جب محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کیا گيا۔ سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں نے قطر پر پابندیاں عائد کرکے ناکا بندی کر دی تھی تاہم رواں برس جنوری میں سعودی عرب نے اس سفارتی بحران کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تنازع کے خاتمے کے بعد یہ محمد بن سلمان کا قطر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

اسی ماہ خلیجی ممالک کی تعاون تنظیم، گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کی سربراہی کانفرنس ہونے والی ہے۔ محمد بن سلمان اسی سلسلے میں خلیجی ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے عمان اور متحدہ عرب امارت کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کے بعد وہ دوحا پہنچے تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان ابھی بحرین اور کویت کے دورے بھی کریں گے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ خارجہ پالیسی پر اپنے تنازعات ختم کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد گلف کوآپریشن کونسل کا یہ پہلا اور اہم سربراہی اجلاس ہوگا۔

Advertisement

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان یہ دورے ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب عالمی طاقتیں 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ  بات چیت کر رہی ہیں۔

اسرائیل کی طرح سعودی عرب بھی ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف پابندیوں کا حامی ہے تاہم ایران اور اسرائیل کے ساتھ جی سی سی ممالک کی الگ الگ پالیسی ہے۔

عمان، کویت اور قطر کے ایران سے تعلقات برقرار ہیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ایران سے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سے تجارتی روابط بحال کر لیے ہیں تاہم بحرین کے ساتھ ابھی تک ایسا نہیں کیا۔ تنازع کے خاتمے کے بعد قطر کے امیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے کئی بار ملاقات کی۔

خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کی ناکا بندی سے خلیجی ریاستوں کا دیرینہ اتحاد ٹوٹ گيا لیکن اب سعودی عرب کی جانب سے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر