Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ نے قرنطینہ کی مدت میں مزید کمی کردی

Now Reading:

برطانیہ نے قرنطینہ کی مدت میں مزید کمی کردی

برطانیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی مدت میں مزید کمی کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عملے کی کمی کی وجہ سے معیشت اور ضروری خدمات متاثر ہونے کے ہفتوں بعد بالآخر حکومت نے طویل عرصے سے نافذ کورونا وائرس  کے قرنطینہ اصولوں کو تبدیل کردیا ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی مدت میں مزید کمی کرتے ہوئے  سات سے پانچ دن کردی ہے۔

سکریٹری صحت  ساجد جاوید نے قرنطینہ مدت کو سات سے کم کرکے پانچ دن تک کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیئے: برطانیہ میں ویکسین لگوانے والے مسافروں کے لیے ٹیسٹنگ ختم

Advertisement

نئے اصول کا اطلاق آج صبح سے ہی ہوگا۔ آج صبح سے انگلینڈ میں لوگ ’اضافی آزادیوں‘کی بحالی کے اقدام کے طور پر پورے پانچ دن کے بعد اپنا قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔

پانچویں یا چھٹے روز منفی ٹیسٹ رپورٹ کی صورت میں لوگ پورے پانچ دنوں کے بعد قرنطینہ چھوڑ سکتے ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک کابینہ کے وزیر نے کہا تھا  کہ اس ماہ کے آخر میں پابندیاں ہٹانے کے حوصلہ افزا اشارے  ہیں۔

مزید پڑھیئے: برطانیہ میں پہلی بار کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب  یہ وزیر اعظم  بورس جونسن کے لاک ڈاؤن اسکینڈلز کے سلسلے کے بعد اپنی مقبولیت کو بحال کرنے کی  ایک موافق کوشش بھی ہے  ۔

لاک ڈاؤن لگائے جانے کے سبب بورس جونسن پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور ان کے استعفیٰ کے بڑے مطالبات  بھی سامنے آئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ برس کرسمس سے چند روز پہلے برطانیہ نے قرنطینہ کی مدت 10 روز سے کم کرکے 7 روز کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر