Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

Now Reading:

سعودی عرب، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر طائف پر کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حوثیوں نے یمن سے طائف شہر کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم سعودی فضائیہ کے دفاعی نظام نے بر وقت ایکشن لیتے ہوئے اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اورحوثیوں کی جانب سے درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے منہ توڑ عسکری کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement

العربیہ نیٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد برائے یمن نے پیر کے روز مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثیوں کے 3 ڈرونز کو تباہ کرنے کی وڈیو بھی جاری کی ہے۔ یہ حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کردیے۔

عرب عسکری اتحاد نےمزید کہا تھا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے ڈرونز کو کنٹرول کیا جا رہا تھا جہاں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر