Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی، ہزاروں متاثرین خیموں سے محروم

Now Reading:

بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی، ہزاروں متاثرین خیموں سے محروم

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے پانچ ہزار سے زائد روہنگیا شدید سردی میں کھُلے آسمان تلے آ گئے۔

بنگلہ دیشی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں پناہ گزین کیمپوں میں آگ لگنے سے روہنگیا مہاجرین کے سینکڑوں خیمے جل کر خاک ہوگئے۔

آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔ پناہ گزین کیمپوں کی نگرانی کے ذمہ دار ایک پولیس افسر کامران حسین نے بتایا کہ آتشزدگی کے سبب تقریبا ً1200 خیمے جل گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کیمپ نمبر 16 میں لگی جو بانس اور ترپال سے بنے خیموں میں بہت تیزی سے پھیل گئی۔ آگ بجھانے میں دو گھنٹے سے بھی زیادہ وقت لگا۔

پناہ گزینوں سے متعلق امور کے نگران افسر محمد شمس الضحٰی کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

Advertisement

22 سالہ روہنگیا پناہ گزین عبد الرشید کا کہنا تھا کہ ان کے خیمے میں آگ اتنی تیزی سے لگی کہ وہ جان بچانے کے لیے باہر بھاگے، اہلیہ اور بچہ اس وقت باہر تھے لیکن خیمے میں موجود ضروری سامان جل گیا۔ اب ہم کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ برس مارچ میں بھی پناہ گزینوں کی سب سے بڑی بستی میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور تقریباً 50 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔

29 سالہ روہنگیا پناہ گزین محمد یاسین کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر آگ لگ جاتی ہے۔ آگ بجھانے کا کوئی ذریعہ نہیں، خیمہ جلنے سے بہت سے دستاویزات بھی جل گئے ہیں اور اس وقت یہاں بہت سردی ہے۔

میانمار سے جان بچا کر فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر بنگلہ دیش کو کافی سراہا گیا لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود روہنگیا مہاجرین کو مستقل گھر تلاش کرنے میں بہت کم کامیابی ملی ہے۔

Advertisement

میانمار سے زندگی بچا کر آنے والے روہنگیا پناہ گزین کئی برسوں سے پناہ کی تلاش کے لیے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا جیسے ممالک کا سفر کر رہے ہیں۔

پچھلے مہینے ہی انڈونیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں سے بھری ایک کشتی کو بڑی مشکل سے اپنے ملک میں پناہ دی جب عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آواز اٹھائی۔ یہ کشتی انڈونیشیا کے ساحل پر کئی روز تک پھنسی رہی۔

2017ء میں میانمار میں ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد سے بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر