Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگی جنون کے شکار بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی اپنی ہی سیکیورٹی ناقص نکلی

Now Reading:

جنگی جنون کے شکار بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی اپنی ہی سیکیورٹی ناقص نکلی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم کی آمد پر سیکیورٹی انتظامات ناقص نکلے جس کے باعث وہ ریلی سے خطاب کیے بنا ہی واپس چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد کے موقع پر ان کے سیکیورٹی کے انتظامات ناقص نکلے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نریندرمودی کو 20 منٹ تک گاڑی میں ہی بیٹھنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث نریندرمودی کی نفری میں اضافہ کیا گیا جبکہ نریندرمودی نے فیروزپور میں ریلی سے اپنا خطاب ہی منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عوام کا آن لائن تشدد واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل

Advertisement

دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق نریندر مودی کو ایک یادگار تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں مظاہرین نے انہیں روک لیا۔

رپورٹس کے مطابق مودی کابینہ کے ایک وزیر پر کسانوں کا قتل عام کا الزام ہے جس کی انصاف کی دہائی اور وزیر کے استعفی کے لیے مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اجے مشرا کے بیٹے نے گزشتہ سال ریاست اترپردیش میں آٹھ کسانوں کو اپنے گاڑی کے ذریعے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والا بھارتی شخص گرفتار

Advertisement

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح بھٹنڈا کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے، جہاں سے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریلی میں شرکت کے لیے جانا تھا لیکن بصارت بہتر نہ ہونے کے باعث انہیں زمینی سفر طے کرنا پڑا تھا۔

بھارتی وزیر داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ناقص صورت حال پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر