
برسلز: بیلجئم اور لکسمبرگ میں ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانہ برسلز نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کےلئے13 ویں کھلی کچہری کا انعقاد ورچوئل فارمیٹ میں کیا جس سے پاکستانی سفیر برائے بیلجئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین ظہیراسلم جنجوعہ نے خطاب کیا۔
پاکستانی سفیر برائے بیلجئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین ظہیراسلم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کےحجم اورشرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف چیلنجز کے باوجود تمام معاشی اشاریے مثبت رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی بلجین ہم منصب کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے
ظہیراسلم جنجوعہ نے کہا کہ عوامی رابطے کا یہ سلسلہ کامیابی کےساتھ جاری وساری ہے جبکہ ملکی معیشت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حجم اورشرح نمو میں رواں مالی سال کےدوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وبائی امراض سمیت مختلف چیلنجز کے باوجود تمام معاشی اشاریے مثبت رہے جو کہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہےاوراس نےعالمی برادری سے بھرپور پذیرائی اورتعریف حاصل کی ہے۔
آن لائن کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی جبکہ کمیونٹی ممبران نے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News