Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

Now Reading:

بھارت، اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک خاتون کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں کئی خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت میں خاتون سے جنسی زیادتی کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

گینگ ریپ کے بعد خاتون کو نئی دہلی کی سڑکوں پر بھی گھمایا گیا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی اور ان کے بال بھی کاٹے گئے جبکہ کئی خواتین ان کو دھکیل رہی ہیں اور ان پر جملے کس رہی ہیں۔ راہگیر اس واقعے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے اور اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی بنا رہے تھے۔

Advertisement

پولیس کے ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی دہلی کے علاقے شاہدرہ میں بدھ کے روز پیش آیا تھا اور یہ ہمسایوں کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے ایک 16 سالہ رشتہ دار نے مبینہ طور پر اس خاتون کی وجہ سے ٹرین کے سامنے کُود کر خودکشی کرلی تھی۔

ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ دو کم عمر افراد سمیت تمام 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین سب سے آگے تھیں۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس خاندان کے افراد نے اُن کو اغوا کیا، کئی مردوں اور نابالغ لڑکوں نے ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اُن پر انڈے پھینکے گئے، لاٹھیوں سے مارا اور سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

Advertisement

پولیس دیگر ملزمان کی شناخت کے لیے وڈیوز کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون جو دو برس کے بچے کی ماں ہے، کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر