Advertisement
Advertisement
Advertisement

قازقستان: انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ غداری کے الزام میں گرفتار

Now Reading:

قازقستان: انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ غداری کے الزام میں گرفتار

قازقستان میں انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ   کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق   ملک میں جاری بدامنی کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کے دوران   ریاستی سکیورٹی ایجنسی  نے  سابق انٹیلی جنس سربراہ کو غداری کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

کریم ماسیموف کی گرفتاری کا اعلان اسی قومی سلامتی کمیٹی نے کیا جس کے وہ گزشتہ بدھ (5 جنوری) تک سربراہ تھے۔انہیں ملک میں بدامنی پھیلنے پر صدر قاسم جومارٹ توکایف کی جانب سے  کے برطرف کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیئے: قازقستان: صدر نے فوج کو مظاہرین پر گولی چلانے کی اجازت دے دی

صد ر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر رابطہ کرکے بتایا ہے کہ صورتحال مستحکم ہو رہی ہے۔

Advertisement

          انہوں نے مزید کہا  کہ اسی دوران ، دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ بھی ہوا ہے اس لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ قازقستان میں ایندھن  کی قیمتیں بڑھنے کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج  کی لہر میں اب تک پولیس اہل کاروں  اور درجنوں مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 353 زخمی  ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیئے: قازقستان میں جاری احتجاج خونی رُخ اختیار کرگیا، پولیس اہلکار کی سربریدہ لاش برآمد

ہزاروں افراد کو حراست میں  بھی لیا گیا ہے  جبکہ قازقستان بھر میں عوامی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

موجودہ صدر قاسم جومارت توقایف نے حکومت کو برطرف کر کے ملک بھر میں دو ہفتے کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے  سابق سوویت ریاستوں کے روسی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے دستوں سے امن قائم کرنے میں مدد طلب کی تھی۔

1990 کی دہائی کے اوائل میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد آزاد ہونے والے قازقستان  کا شمار تیل اور یورینیم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر