Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون، امریکی ہسپتالوں پر ریکارڈ بڑھتے کیسز کا بوجھ

Now Reading:

اومیکرون، امریکی ہسپتالوں پر ریکارڈ بڑھتے کیسز کا بوجھ

امریکی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے ایک نئی بلندی کو چھو رہے ہیں۔

امریکا میں جمعرات کو 6 لاکھ 62 ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو یومیہ کیسز میں اب تک کا چوتھا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

روئٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد پچھلے سال جنوری میں قائم ہوئے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے کیونکہ انتہائی متعدی اومیکرون وائرس مریضوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ کر رہا ہے۔

دسمبر کے آخر سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون وائرس نے امریکا میں ڈیلٹا وائرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے حالآنکہ ماہرین نے اومیکرون کو ممکنہ طور پر کم مہلک وائرس قرار دیا تھا۔

Advertisement

امریکا میں جمعرات کو رپورٹ ہوئے 6 لاکھ 62 ہزار نئے کورونا کیسز سے صرف تین دن پہلے ہی تقریباً 10 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی ریاستوں ڈیلاویئر، الینوائے، میری لینڈ، پنسلوانیا، اوہائیو، ورمونٹ اور واشنگٹن ڈی سی سبھی نے حالیہ دنوں میں ہسپتال میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی ریکارڈ تعداد کی اطلاع دی ہے۔

امریکی اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ شرح پچھلے سال کے 1 لاکھ 32 ہزار کے ریکارڈ کو توڑ دے گی جبکہ اموات کی شرح 14 سو پر برقرار ہے جو گزشتہ برس سے کم ہے۔

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز نے تقریباً نصف امریکی ریاستوں کے ہسپتالوں کو عمومی سرجریز ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ روز 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین کی ابتدائی اور بوسٹر ڈوز کے درمیان وقفے کو ایک ماہ کم کرکے پانچ ماہ کر دیا ہے۔

Advertisement

اِس سے پیشتر فائزر ویکسین کے لیے بھی وقفہ کم کرکے پانچ ماہ کیا جا چکا ہے جبکہ فائزر بوسٹر شاٹ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں بھی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر