Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن کو برطانیہ نہ لانے کی وجہ بتا دی

Now Reading:

شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن کو برطانیہ نہ لانے کی وجہ بتا دی

شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی کمی وجہ سے اپنی اہلیہ اور اپنے دونوں بچوں کو برطانیہ میں لانا ان کے اختیار میں نہیں۔

37 سالہ شہزادے ہیری، جو 2020 میں اپنی شاہی ذمہ داریاں ترک کرنے کے باوجود بادشاہ بننے والوں میں چھٹے نمبر پر ہیں، نے داخلہ آفس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے آرچی اور بیٹی لِلی بیٹ کو اپنے آبائی سرزمین لے جانا چاہتے ہیں لیکن ایسا کر نہیں سکتے۔

میگھن اور آرچی 2019 میں شاہی زندگی کو ترک کرنے کے بعد سے برطانیہ واپس نہیں گئے ہیں۔ جبکہ لِلی بیٹ نے ابھی تک اس سرزمین پر قدم نہیں رکھے ہیں جہاں ان کے والد پیدا ہوا۔

ڈیوک آف سسیکس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر ہیری یا ان کے خاندان کے برطانیہ دورے میں مستقل سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو وہ عدالت ریویو میں جائیں گے۔

Advertisement

شہزادے کی قانونی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ موسمِ گرما میں جب وہ اپنی والدہ پرنسز ڈیانا کے مجسمے کی رُونمائی کرنے کینسنگٹن پیلس گئے تو ان کی سیکیورٹی پر سمجھوتہ کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہیری اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر واپس نہیں جا سکتے کیوں کہ انہیں انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔

وکلاء نے کہا کہ میگھن اور بچوں کو پولیس کی حفاظت کے بغیر لے کر جانا بڑا ذاتی خطرہ مول لینا ہوگا۔

شہزادہ ہیری گزشتہ دو سالوں میں دو بار برطانیہ جا چکے ہیں۔ ایک بار مجسمے کی رُونمائی کے سلسلے میں اور دوسری بار اپنے دادا شہزادہ فلپ کی تدفین کے لیے۔ لیکن دونوں بار میگھن اور بچے امریکا میں ہی رکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر