
امریکا نے روس پر سرحدوں کے قریب اپنی عسکری نفری میں مزید اضافے کا نیا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کے ساتھ سرحدی علاقوں اور بیلا روس میں فوجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
معمول کی پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرائن کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
جان کربی کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں روس نے ملک کے مغربی علاقوں اور بیلا روس میں اہم پیمانے پر موجود فوجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یومیہ اضافے کی تعداد کا ذکر کیے بغیر بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس وہاں اپنی فوجوں میں بہت ڈرامائی نہ سہی لیکن نپے تُلے انداز میں اضافہ کر رہا ہے۔
پینٹاگون ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرائن کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ امریکا یوکرائن کو فضائی دفاعی سسٹم کیوں فراہم نہیں کر رہا؟ جان کربی نے کہا کہ وہ یوکرائن کو فراہم کیے گئے اسلحے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے تاہم ضروریات کے موضوع پر امریکا یوکرائن کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔
پینٹاگون ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں مذکورہ اسلحے کے معاملے میں بھی یہ مذاکرات جاری رہیں گے۔ وہ یہاں سے کسی اسلحے کی فراہمی یا اس اسلحے کی فراہمی کے شیڈول کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔
الرٹ صورت میں رکھے گئے 8 ہزار 500 فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پینٹا گون ترجمان جان کربی نے کہا کہ افغانستان اور عراق پر حملوں میں استعمال کی گئیں 82 ویں اور101 ویں ائیر بورن ڈویژنز اور چوتھی پیادہ ڈویژن کے بعض یونٹس اور ایریزونا، ٹیکساس اور جارجیا میں 4 فضائی بیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News