
بھارت میں مذہبی منافرت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسا ہی پرتشدد واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں پیش آیا ہے جہاں بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس لئے مارا گیا کہ اس نے گائے کے سامنے بیٹھ کر پیشاب کیا تھا۔
حالانکہ سیف الدین نامی شخص نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی، اس کے باوجود ہندو انتہا پسند تنظیم کے لوگوں ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
پولیس نے تین لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار تو کرلیا ہے لیکن بوہری برادری میں اس معاملہ کے حوالے سے ناراضگی برقرار ہے۔
رتلام کے سیف الدین نامی شخص جب دکان کے لئے جا رہے تھے تو انہیں راستے میں پیشاب کی حاجت ہوئی اور انہوں نے ایک جگہ جہاں پر کچھ گائے بندھی ہوئی تھیں، بیٹھ کر حاجت پوری کرلی کرلی۔
ہندو انتہا پسند تنظیم کے لوگوں نے وہاں پہنچ کر جب اعتراض کیا تو سیف الدین نے اپنی غلطی پر معافی مانگی اور کان بھی پکڑے، لیکن اس سے بھی ہندو انتہا پسند تنظیم کے دہشتگردوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے سیف الدین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
سیف الدین کا کہنا ہے کہ دکان جاتے وقت اچانک راستے میں پیشاب کی حاجت محسوس ہوئی اور راستے میں کہیں بھی بیت الخلا دکھائی نہیں دیا تو میں راستے میں نے ایک کنارے ہوکر پیشاب کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ حالانکہ گائے دور بندھی ہوئی تھی، پھر بھی میں نے اپنی غلطی کے لئے معافی مانگی، لیکن انہوں نے میری ایک بھی نہیں سنی اور مارنے پیٹنے کے ساتھ مذہبی گالیاں دیں اور ٹوپی کو پیروں تلے روند ڈالا۔
رتلام کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو تیواری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ معاملہ پولیس کے علم میں آچکا ہے اور اس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قانون اپنا کام کر رہا ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تاہم، رتلام سمیت مدھیہ پردیش کے دوسرے شہروں میں بوہرہ سماج کا غصہ برقرار رہے اور ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعہ گرفتاری تو کی گئی ہے لیکن انہیں معمولی دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News