Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغرب ہم پر جنگ کا خوف مسلط نہ کرے، یوکرائنی صدر زیلنسکی

Now Reading:

مغرب ہم پر جنگ کا خوف مسلط نہ کرے، یوکرائنی صدر زیلنسکی

یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنیسکی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغرب سے اپیل کی کہ وہ روس سے کشیدگی کے معاملے پر خوف و ہراس پیدا نہ کریں کیونکہ اس سے یوکرائن کی کمزور معیشت میں سرمایہ کاری کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

صدر زیلنیسکی نے کہا کہ مغرب اور میڈیا جس طرح روس سے کشیدگی کے معاملے کو اچھال رہے ہیں یوکرائن کے عوام کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر بائیڈن نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں روس اگلے ماہ یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے تاہم روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس جنگ نہیں چاہتا۔

اس وقت یوکرائن کی سرحد پر تقریباً ایک لاکھ روسی افواج تعینات ہیں لیکن صدر زیلنیسکی کا کہنا تھا کہ اُنہیں کوئی بڑا خطرہ نظر نہیں آتا کیونکہ گزشتہ موسم بہار میں بھی روسی فوج سرحد پر موجود تھے۔

Advertisement

یوکرائنی صدر نے دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض قابل احترام سربراہان مملکت بھی ایسے اشارے دے رہے ہیں جیسے کل ہی جنگ شروع ہو جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عدم استحکام کہیں زیادہ بڑا خطرہ ہے۔

یوکرائنی صدر نے اگرچہ روس سے فوجی تصادم کو یکسر مسترد نہیں کیا تاہم اُن کا یہ ضرور کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس جنگ کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے غلطی کر رہا ہے اور وہ یہ بات صدر بائیڈن کو گزشتہ روز فون پر بتا چکے ہیں۔

گزشتہ روز روس نے امریکا کی طرف سے موصول ہونے والی بعض تحریری تجاویز کو کسی حد تک منظور کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق امریکا کی جانب سے بھیجی گئی جوابی تجاویز نیٹو کی طرف سے بھیجی جانے والی تجاویز سے زیادہ بہتر ہیں۔

اگرچہ ابھی امریکی اور نیٹو تجاویز سامنے نہیں آئیں تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ نیٹو کی توسیع روکنے کا روسی مطالبہ قابلِ قبول نہیں۔

Advertisement

روس میں امریکی سفیر جان سلیوان کے مطابق امریکی تجاویز میں فوجی مشقوں اور یورپ میں میزائلوں کی تنصیب روکنا شامل ہیں اور امریکا اب روس کے جواب کا منتظر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر