Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Now Reading:

اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

یروشلم: اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بحریہ کا ہیلی کاپٹر دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کریو ممبر سمیت ایک فضائی مبصر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا امریکا کے ساتھ 3.1 ارب ڈالرز کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

اسرئیلی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر بحیرہ روم کے ساحل پر تربیتی پرواز کررہا تھا جو اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ اس حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے تمام تربیتی پروازوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے امریکا کے ساتھ 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اسرائیل امریکا سے 12 لاک ہیڈ مارٹن کور (سی ایچ 53 کے) ہیلی کاپٹر اور دو بوئنگ کے سی 46 کے ری فیولنگ طیارے خریدے گا۔

Advertisement

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ معاہدے اسرائیل کی ایئر فورس کی صلاحیتوں میں جدت کے تحت کیا گیا ہے جس میں چھ اضافی ہیلی کاپٹر خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے جبکہ ابتدائی ہیلی کاپٹر 2026 تک اسرائیل پہنچے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر