Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

Now Reading:

نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر آ کر حکومتی اقدامات کے خلاف ھبرپور احتجاج کیا۔

نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں اتوار کے روز مظاہرین نے حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے خلاف سینٹرل اسکوائر سے مارچ کا آغاز کیا۔

پولیس کی جانب سے میئر ایمسٹرڈم کے احکامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر مظاہرین کے چھوٹے سے گروہ کی رائٹ پولیس کے ساتھ چھڑپ بھی ہوئی۔

موقع پر موجود رپورٹرز کے مطابق کم از کم ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

وہاں کی لوکل گورنمنٹ نے یہ کہتے ہوئے احتجاج پر پابندی عائد کی تھی کہ پولیس کے اطلاعات ہیں کہ مظاہرین احتجاج کو پُر تشدد بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Advertisement

بلدیاتی حکومت کے جانب سے بعد ازاں لوگوں کے لیے ایمرجنسی آرڈر جاری کیا  گیا جس میں انہیں اسکوائر چھوڑنے کے لیے کہا گیا اور رائٹ پولیس نے علاقہ صاف کرانےاور مظاہرین کو گلیوں میں بھیجنے کے لیے مارچ کیا۔

افسران کے اندر آنے سے قبل مظاہرے کے شرکاء نے وین گوو میوزیم کے قریب بینر لہرائے جن پر لکھا تھا کہ ’دباؤ کم، دیکھ بھال زیادہ‘۔

اسکوائر اور اس کے قریبی علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس تعینات تھی۔

میونسیپیلیٹی نے اس علاقے کو سیکیورٹی رسک ریجن قرار دیا تھا۔

حکام نے پولیس کو روک تھام کے لیے لوگوں کی تلاشی لینے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر