Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ؛ روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافہ؛ روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی
مسجد نبوی

سعودی حکومت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی ہے۔

سعودی ویب سائیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکام نے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی، طواف کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

مزید پڑھیے: مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ احتیار کرنے کی پابندی

اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی میں کوئی بھی فرض نمازوں کی ادائیگی کے لیے داخل ہوسکتا ہے لیکن روضہ رصول کی زیارت، وہاں نماز کی ادائیگی اور نبی آخر الزماں ﷺ کو صلواۃ وسلام پیش کرنے کے لیے وہاں آمد کا خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

سعودی حکام کے وضع کئے گئے نظام کے تحت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی ملے گا۔

Advertisement

ملک میں کورونا صورت حال کے پیش نظر صرف مرد زائرین کو ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی اجازت ملے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے پیش نظر اب زائرین کو صرف ایپ کے ذریعے ایک مہینے میں ایک مرتبہ ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی اجازت دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر