Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ اکنامک فورم، چینی صدر کا تسلط اور دھونس کی پالیسی پر انتباہ

Now Reading:

ورلڈ اکنامک فورم، چینی صدر کا تسلط اور دھونس کی پالیسی پر انتباہ

چین کے صدر شی جن پنگ  نے ورلڈ اکنامک فورم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو ’’پروٹیکشنزم‘‘ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے مطالبہ کیا کہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر نظریاتی دشمنی  کو ہوا دینے، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی مسائل پر سیاست کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ محاذ آرائی  سے مسائل حل نہیں ہوتے، یہ صرف تباہی کو دعوت دیتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اعتماد اور تعاون کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی عالمی وبا  کو شکست دی جا سکتی ہے۔

صدر شی جن پنگ کا یہ بیان چین اور امریکا کے مابین بڑھتے مختلف تنازعات کے جواب میں سامنے آیا ہے جن میں تائیوان کی خودمختاری، ملکیتی حقوق، تجارت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے معاملات شامل ہیں۔

Advertisement

چینی صدر عالمی اقتصادی فورم کے پہلے روز آن لائن خطاب کر رہے تھے جو ہر سال سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوتا ہے تاہم کورونا وبا کے سبب اس مرتبہ ورلڈ اکنامک فورم کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے ورچوئل اجلاس سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا خطاب بھی متوقع ہے۔ فورم سے امریکا میں متعدی امراض کے شعبے کے سربراہ انتھونی فوچی بھی ایک مباحثے میں شرکت کریں گے جس میں کورونا وبا کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔

علاوہ ازیں عالمی اقتصادی فورم کے دوسرے روز اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور جاپانی وزیراعظم کشیدا فومیو بھی تقاریر کریں گے۔ جرمنی کے چانسلر اولاف شولز بھی پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم سے بدھ کے روز خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر