
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونئر ٹرمپ نے اپنی گرل فرینڈ کمبرلی گلفائل سے منگنی کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونئر ٹرمپ نے اپنی گرل فرینڈ کمبرلی گلفائل سے منگنی کرلی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک شادی کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے جبکہ یہ جوڑی 2018 سے ایک دوسرے کو ٖڈیٹ کررہے ہیں۔
کمبرلی گلفائل نے اپنی سماجی رابطے کی تصاویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور جونئر ٹرمپ موجود ہیں جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں کمبرلی گلفائل نے لکھا کہ ’آج کی رات جونئر ٹرمپ کی سالگرہ منانے کے لیے خاص تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کمبرلی گلفائل نے جونئر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم ہوشیار، مضبوط اور بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ مضحکہ خیز اور میری زندگی کے پیارے انسان ہو۔ میں تمھارے ساتھ بقیہ زنگی گزارنے کا انتظار نہیں کرسکتی‘ جبکہ انہوں نے آخر میں جونئر ٹرمپ سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ لانچنگ سے پہلے ہی ہیک ہوگئی
کمبرلی گلفائل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی انگلی پر منگنی کی انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔
واضح رہے کہ جونئر ٹرمپ کی سابقہ بیوی وینسینا کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد سے یہ جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News