کعبۃ اللہ کی چھت پر نصب سنگِ مرمر کی مرمت کا کام حرمین شریفین انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین پر مشتمل ٹیم انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے مواد کا استعمال کرتے ہوئے مرمتی کام کر رہی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ سنگِ مرمر کی مرمت کا کام معمول کے مطابق کیا جا رہا ہے جس میں فنی ٹیم اعلیٰ معیار کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
کعبۃ اللہ کی چھت پر غلاف ثبت کرنے کے مقامات کی سلامتی، پتھروں کی کوالٹی اور دو پتھروں کے درمیان خالی جگہ کو مخصوص مادے سے پُرکیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کے تحت مینٹیننس کے شعبے کے سربراہ انجینئر عامر بن عوض اللقمانی نے کہا ہے کہ کعبۃ اللہ کی چھت پر انتہائی نادر اور اعلیٰ کوالٹی کا سنگِ مرمر نصب ہے۔
اس سنگِ مرمر کو تاسوس کہا جاتا ہے اور یہ خصوصی طور پر بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس سنگِ مرمر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی گرمی جذب کرتا ہے اور روشنی منعکس کرتا ہے۔
انتہائی گرم دھوپ میں بھی یہ سنگِ مرمر ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ یہ بہت پائیدار اور مضبوط بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
