Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کشمیر کو بھارتی فوجیوں نے دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل میں تبدیل کر دیا ہے‘

Now Reading:

’کشمیر کو بھارتی فوجیوں نے دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل میں تبدیل کر دیا ہے‘

کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت  کے موقع پر بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے پیغام میں کہا کہ کشمیر کو بھارتی فوجیوں نے دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سفیر پاکستان برسلز، لگسمبرگ و یورپی یونین ظہیر اسلم جنجوعہ نے 5 جنوری، جموں و کشمیر تنازعہ کے جمہوری عمل کے ذریعے اس کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کی 73 ویں سالگرہ ہے۔

ظہیر اسلم جنجوعہ نے کا کہنا تھا کہ 5 جنوری 1949 کی بھارت اور پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کی قرارداد کشمیر کے عوام کو ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہے، جسے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح نظر اندازی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

 900,000 انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل اور سب سے زیادہ عسکری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹروک کے لوگوں پر تشدد، حراستی قتل، جبری گمشدگیوں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں ماورائے عدالت قتل کے ذریعے ظلم و ستم میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں 5 اگست 2019 سے اب تک 500 سے زائد کشمیریوں کی شہادت ہوئی ہے۔

Advertisement

ظہیر اسلم جنجوعہ نے بتایا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے ہندوستان اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بشمول زمینوں پر قبضے، غیر کشمیریوں کی آمد اور متنازعہ علاقے میں اجنبی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ اقدامات بین الاقوامی قانون بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا۔

 ظہیر اسلم جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کی جتنی بھی مقدار کشمیری عوام کو دبا یا جا سکتی ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ ان کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی۔

ہم عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ، یورپی یونین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا مکمل ادراک کرے اور بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔

 ظہیر اسلم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

Advertisement

  انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر طرح کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

 میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں کشمیریوں کی آواز بنیں اور ایک مضبوط بین الاقوامی ردعمل کا اظہار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر