Advertisement

بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں امریکی ایئربیس کے قریب راکٹ حملے

بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں امریکی ایئربیس کے قریب راکٹ حملے

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود امریکی ایئربیس کے قریب 6 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائیرپورٹ پر6 میزائل فائرکئے گئے ہیں جنہیں تباہ کردیا گیا ہے تاہم میزائل حملے میں ایک طیارے کومعمولی نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

عرب میڈیا کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کوڈرون کے ذریعے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ ڈرون کوبھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ عراقی پولیس کے مطابق تین راکٹ بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں اور ایک ملحقہ امریکی ایئربیس میں گرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ راکٹ کے ذریعے بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن یا پارکنگ کو ایریا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں فوجی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے والے دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

علاوہ ازیں عراقی الاسد ایئر بیس پر دھماکا خیز مواد سے لیس دو فکسڈ ونگ ڈرونز  کے حملے  کی کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے انہیں تباہ کردیا گیا تھا، وہاں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Next Article
Exit mobile version