متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں آج بروز جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 68 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد اب کورونا وائرس کے کُل مریض 7 لاکھ 99 ہزار 65 ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد ایک ہزار 2 سو 26 رہی، اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی کُل تعداد 7 لاکھ 58 ہزار 31 تک پہنچ گئی ہے۔
امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد کی آج کے دن موت بھی واقع ہوئی، اس طرح اب تک مرنے والوں کی کُل تعداد 2 ہزار ایک سو 85 ہوچکی ہے۔

متحدہ عرب امارات وزارتِ صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 24 ہزار 8 سو 61 ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13 ہزار 4 سو 32 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح اب تک کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار 9 سو 66 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
