Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، چین کی امریکا کو وارننگ

Now Reading:

ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، چین کی امریکا کو وارننگ

چین نے امریکا کو مُتنبہ کیا ہے کہ اُس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔

چین کی حکومت نے جمعہ کے روز جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے سربراہی اجلاس میں تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ مسائل پر بات چیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

ترجمان زاؤ لیجیان نے مذکورہ آن لائن اجلاس میں زیرِ بحث لائے گئے موضوعات کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان اور امریکا چین پر ناحق الزامات عائد کرکے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ تائیوان، سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ مسائل کُلیتاً چین کے داخلی معاملات ہیں اور ان معاملات میں کسی بھی ملک یا بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا قوم کو حق خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں چین کے عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم کیشیدہ اور امریکہ کے صدر بائیڈن نے آن لائن سربراہی اجلاس میں مشرقی و جنوبی بحیرہ چین میں حیثیت کی تبدیلی سے متعلق چین کے یک طرفہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی صورتحال، سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی تھی۔

آن لائن اجلاس میں وزیراعظم کیشیدہ اور صدر بائیڈن نے جاپان اور امریکا کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر