Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب اتحاد کا یمن کی آزادی کیلیے بڑے عسکری آپریشن کا اعلان

Now Reading:

عرب اتحاد کا یمن کی آزادی کیلیے بڑے عسکری آپریشن کا اعلان

عرب عسکری اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے جنوبی یمن کے معروف علاقے شبوہ میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے پورے یمن کو آزاد کرانے کے فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔

اِس موقع پر اُن کے ہمراہ شبوہ کے گورنر عوض العولقی بھی تھے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق المالکی نے کہا کہ یہ بڑا تاریخی لمحہ ہے، شبوہ کا چپہ چپہ حوثی باغیوں سے اّزاد کرالیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ شبوہ کو آزاد کرانے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے، نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شبوہ کے گورنر عوض العولقی نے عرب عسکری اتحاد برائے یمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شبوہ کی بازیابی میں عرب عسکری اتحاد کی فضائیہ کی مدد قابل تعریف ہے۔

Advertisement

بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ آج صبح سے ہر محاذ پر عسکری آپریشن کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ عسکری زبان والا خالص آپریشن نہیں ہوگا بلکہ یمن کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے والا آپریشن ہوگا جس کے بعد یمن تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں خلیجی ممالک کا ہمسر بن جائے گا۔

شبوہ کے گورنر عوض العولقی نے کہا کہ وہ بڑے فخر سے یہ اعلان کررہے ہیں کہ آج  شبوہ کا چپہ چپہ آزاد ہے۔

بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی خلاف ورزیاں ڈھکی چھپی نہیں، سب کی نظروں میں ہیں اور اُن کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کررہا ہے۔

بریگیڈیئر ترکی المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابلاغی عمل  ہو یا عسکری آپریشن، ہر معاملے میں اعتبار اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی خطرات، فلوٹیلا نے سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر