Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم جماعت کو قتل کرنے کے شک میں 17 سالہ طالب علم گرفتار

Now Reading:

ہم جماعت کو قتل کرنے کے شک میں 17 سالہ طالب علم گرفتار

امریکی ریاست میری لیند میں 17 سالہ لڑکے کو اپنے ہم جماعت کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

میری لینڈ کے شہر راک ویلے کے اسکول کرنل زیڈوک میگروڈر ہائی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ نے 15 سالہ طالب علم کو گولی لگی زخمی حالت میں باتھ روم میں پایا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شام کو جب زخمی کو سرجری کے لیے اسپتال لے جایا گیا تو اس کی حال نازک تھی۔

پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے 17 سالہ اسٹیون ایلسٹن جونیئر کو مشتبہ شخص پایا۔

ابتدائی پریس کانفرنس کے مطابق اسکول سیکیورٹی کو جمعے کی دوپہر 12 بچ کر 53 منٹ کے قریب گولی مارنے کے متعلق علم ہو گیا تھا۔

Advertisement

پولیس اور SWAT ممبران نے عمارت کی تلاشی کے وقت اسکول میں لاک ڈاؤن کر دیا۔

ایلسٹن جونیئر کلاس کے اندر پایا گیا اور اس کو دوپہر 3 بجے کے بعد تحویل میں لے لیا گیا۔

جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسکول کے اندر سے ایک بندوق برآمد ہوئی جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو ایلسٹن جونیئر نے استعمال کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص کے متعلق ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ وہ دوسرے طلبا یا اسکول کے عملے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ایلسٹن کو ناقابلِ ضمانت طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور اس پر بطور بالغ سیکنڈ ڈگری اقدامِ قتل، فرسٹ ڈگری تشدد، اسلحے کے استعمال، اسکول میں خطرناک ہتھیار کے رکھنے اور کم عمر کے ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر