Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس، نئے سال سے پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی

Now Reading:

فرانس، نئے سال سے پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی

فرانس میں نئے سال سے پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کے نئے قانون پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی ایک تہائی سے زیادہ مصنوعات پلاسٹک میں لپیٹ کر دی جاتی ہیں۔

تقریباً 30 پھلوں اور سبزیوں کو پلاسٹک کے تھیلوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا تاہم اس پابندی سے بڑے سائز والی پیکنگ اور کٹے ہوئے یا پروسیس شدہ پھل مستثنیٰ ہوں گے۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے پابندی کو ’’حقیقی انقلاب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 2040ء تک پلاسٹک کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مقصد کی راہ ہموار ہوگی۔

نئے قانون کا اعلان کرتے ہوئے فرانسیسی وزارتِ ماحولیات نے کہا کہ فرانس ایک بار قابل استعمال پلاسٹک کی بڑی مقدار استعمال کرتا ہے، نئی پابندی کا مقصد پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا اور اس کے متبادل کو بڑھانا ہے۔

Advertisement

یہ پابندی ایمانوئیل میکخواں حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے کئی برسوں پر محیط پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت بہت سی صنعتوں میں پلاسٹک کو آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔

2021ء سے فرانس نے پلاسٹک کے اسٹرا، کپ اور برتنوں کے ساتھ ساتھ پولیسٹیرین ٹیک اَوے باکسز پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

2022ء کے اختتام تک عوامی مقامات پر پانی کی پلاسٹک بوتلوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے نلکوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ کتابیں، اخبارات اور رسائل پلاسٹک میں لپیٹے بغیر بھیجے جائیں گے اور ریسٹورنٹس مفت پلاسٹک کھلونے نہیں دے سکیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب یورپین فریش پروڈیوس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ کو ہٹانے سے قبل اس کے متبادل کی آزمائش کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔

کئی دیگر یورپی ممالک نے بھی حالیہ مہینوں میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ گلاسگو میں منعقد ہونے والی حالیہ کوپ 26 کانفرنس (COP 26)  میں کیے گئے عزم پر عمل پیرا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر