Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی چہرے شناخت کرنے والی متنازع ٹیکنالوجی

Now Reading:

اسرائیل کی چہرے شناخت کرنے والی متنازع ٹیکنالوجی

اسرائیلی فوج کے سابق کرنل ڈینی تِرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی یوزموٹ لمیٹڈ نامی کمپنی ایسے باڈی کیمرے تیار کر رہی ہے جس کی مدد سے ہجوم میں بھی مشتبہ افراد کو فوری پہچانا جا سکے گا۔

باڈی کیمروں کا استعمال پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے عمل کو ریکارڈ کرنے کیلیے کیا جاتا ہے تاکہ بعد ازاں وڈیو کی مدد سے شواہد کو پرکھا جا سکے۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال پر عالمی سطح پر تنقید کی جاتی ہے۔ امریکی کمپنیاں پولیس کو یہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ اس سے نجی معلومات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Advertisement

مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی آبادی میں رہنے والے 63 سالہ تِرزا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اُنہیں امید ہے کہ بہت جلد تل ابیب میں واقع ’’کورسائٹ اے آئی‘‘ نامی کمپنی کے تیارکردہ یہ باڈی کیمرے استعمال کیے جا سکیں گے۔

ان کیمروں کی مدد سے ہجوم میں بھی مطلوبہ لوگوں کی شناخت کی جاسکتی ہے چاہے کسی نے ماسک پہنا ہو یا پھر چہرے پر میک اپ کیا ہو۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی دہائیوں پرانی تصویر سے بھی انسانوں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں سابق اسرائیلی فوجیوں نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے فیشل ریکگنیشن کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی غرض سے مغربی کنارے کے شہر الخلیل (ہیبرون) میں ہزاروں فلسطینیوں کی تصاویر کھینچی تھیں۔

Advertisement

اِس سے قبل اسرائیلی ملٹری انٹیلیجینس کے سابق افسران نے این ایس او نامی کمپنی کے ذریعے موبائل فون کی جاسوسی کرنے والا پیگاسس اسپائی ویئر بنایا تھا۔

کورسائٹ اے آئی کے سی ای او راب واٹس نے بتایا کہ اُن کی کمپنی دنیا بھر میں ایسے 230 گروپس کے ساتھ کام کر رہی ہے جنہوں نے فیشل ریکگنیشن کا سافٹ ویئر کیمروں میں شامل کرایا ہے۔

واٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گاہکوں کا ڈیٹا بیس، مخصوص ملازمین کے دفتر میں داخلے یا پھر اسٹیڈیم میں ٹکٹ رکھنے والے شائقین کا داخلہ اور پولیس کے لیے مشتبہ اور مفرور افراد کی تلاش وغیرہ کے کام لیے جاسکتے ہیں، آسٹریلوی اور برطانوی پولیس پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کے آزمائشی ماڈل پر کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

مارکیٹ ریسرچ کمپنی مورڈور انٹیلیجینس کے تخمینے کے مطابق چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کی صنعت کی مالیت 2020ء میں تقریباً 3.7 ارب ڈالر تھی جو 2026ء تک 11.6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر