Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اطلاع کے مطابق بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لیے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ماہِ دسمبر کے اواخر میں ملک میں داخل ہونے والے بعض مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔

فضائی کمپنی امریکن ایئر لائنز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ  سے شنگھائی کے لیے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز نے بھی رواں مہینے کے اواخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لیے متوقع 6 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

چین ماہِ فروری کے آغاز میں موسم سرما کے اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اِسی سبب ملک میں دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بیجنگ انتظامیہ نے ملک میں داخل ہونے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد کو 75 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور پرواز سے قبل اور چین پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی لگا دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر