 
                                                                              سری نگر: کشمیری عوام نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے جس کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان اورمختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید
اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرنے والے بھارت کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق پوسٹروں کے ذریعے کشمیری عوام سے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقاریب کا بائیکاٹ کرنے اور اپنے گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جبکہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظلوم کشمیریوں کا بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن یوم سیاہ منانے کی اپیل، پوسٹر چسپاں کردیے گئے
رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے سری نگر سمیت مقبوضہ علاقے کے اطراف میں چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں، راہ گیروں اورگاڑیوں کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 