
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے 4397 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- 626 صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
کویت میں کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد حفاظتی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں۔ دفاتر میں ملازمین کی تعداد آدھی کر دی گئی ہے۔ فیصلے پر 12 جنوری سے تاحکم ثانی عمل درآمد کیا جائے گا۔
کویتی کابینہ نے نجی شعبے کو بھی ہدایت کی ہے کہ اپنی سہولت اور کام کی نوعیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد کو آدھا یا کم سے کم رکھا جائے۔
اسی طرح اسکولوں اور نرسری ہوم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کے لیے لازمی کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرائیں۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 50 فیصد سواریوں کو بٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ کھیلوں کے مقابلوں میں آنے والے شائقین کے لیے بھی کورونا ویکسین کا مکمل کورس کرانے کی لازم شرط رکھی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کویت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 999 تک پہنچ چکی ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ کویت میں شفا پانے والوں کی کل تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 867 ہے۔ کل مریضوں میں 93.9 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ کویت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2473 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News