
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 7 سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے آج بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 7 سو 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں کورونا سے 743 افراد شفایاب ہوئے۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ روز کسی فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 69 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 74 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 2 ہزار 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا سے مجموعی طورپر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 49 ہزار 254 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News