Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کے سی ای او پر بالی ووڈ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ

Now Reading:

گوگل کے سی ای او پر بالی ووڈ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ

بالی وڈ کے فلمساز سنیل درشن نے گوگل کے بھارتی سی ای او سندر پچائی کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2017ء میں بنائی گئی اپنی فلم ’’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے تھے لیکن یہ فلم یوٹیوب پر دکھائی جارہی ہے اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

 سنیل درشن نے دعویٰ کیا کہ ان کی فلم کو بڑی بے شرمی سے غیر قانونی طور پر اپ لوڈ کرکے بڑی کمائی کی جا رہی ہے۔

سنیل درشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خلاف ورزی کے لیے سندر پچائی کو مورد الزام ٹہراتے ہیں کیونکہ وہی گوگل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فلم کو ایک ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے، کمپنی سے اس حوالے سے شکایت کی تھی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

Advertisement

 بالی وڈ فلمساز سنیل درشن نے سندر پچائی کے علاوہ یو ٹیوب کے سربراہ گوتم آنند، گریوانس افسر جوئے گرائر اور گوگل کے چار دیگر عہدیداروں کو بھی فریق بنایا ہے۔

فلم ’’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘‘ کو سنیل درشن نے لکھا تھا اور ہدایات بھی دی تھیں اور وہی اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم میں شیو درشن، نتاشا فرنانڈیز اور اوپین پٹیل نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سندر پچائی کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مودی حکومت نے تیسرا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پدم بھوشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کاپی رائٹ مالکان پر اس بات کے لیے انحصار کرتی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی اپ لوڈ کے حوالے سے اُنہیں مطلع کریں۔

گوگل ترجمان کے مطابق وہ اس کے لیے اُنہیں مینجمنٹ ٹولز مثلاً یو ٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی سسٹم تک رسائی دیتے ہیں جس سے کاپی رائٹ حقوق رکھنے والے اپنے مواد کی شناخت کرکے اسے بلاک یا پروموٹ کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ وہ اپنے مواد سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

گوگل کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا پتا چلتا ہے تو ہم قانون کے مطابق اس مواد کو فوراً ہٹا دیتے ہیں۔

سنیل درشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُنہوں نے سندر پچائی کے خلاف کیس شہرت کے لیے نہیں، حقائق کو سامنے لانے کے لیے کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی کے جائز حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

Advertisement

سنیل درشن انتقام، جانور، ایک رشتہ، انداز اور برسات سمیت متعدد فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر