Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگِ عظیم دوم کے معمر ترین ویٹرن انتقال کر گئے

Now Reading:

جنگِ عظیم دوم کے معمر ترین ویٹرن انتقال کر گئے

جنگ عظیم دوم کے معمر ترین امریکی ویٹرن بدھ کے روز 112 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

لارنس این بروکس کی وفات کا اعلان امریکا کے نیشنل جنگِ عظیم دوم میوزم نے کیا جس کی تصدیق ان کی بیٹی نے کی۔ وہ امریکا کے معمر ترین شخص تھے۔

امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر نیو اورلینز میں قائم میوزیم کے نائب صدر کرنل پیٹ کرین کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دوم کے شروع میں زیادہ تر افریقن امریکی علیحدہ امریکی مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں غیر مسلح یونٹس میں تعینات کیا گیا تھا اور ان کی ذمہ داریاں سپلائی، مینٹیننس اور ٹرانسپورٹیشن تھیں۔

کرین نے مزید کہا کہ اس کی وجہ صریحاً نسل پرستی تھی۔ اس کو کسی اور طریقے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

12 ستمبر 1909 کو پیدا ہونے والے لارنس بروکس اپنے اچھے حسِ مزاح، مثبت فطرت اور رحم دلی کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

Advertisement

ان سے جب بھی ان کی لمبی زندگی کا راز پوچھا جاتا تو وہ اکثر ان کا جواب ’خدا کی اطاعت اور لوگوں اچھا سلوک‘ ہوتا۔

میوزیم میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا ’میرے دل میں کسی کے لیے کوئی تلخی نہیں ہے۔  میں بس ہر چیز خوبصورت چاہتا ہے، مکمل طور پر۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ خوش ہوں اور اداس نہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر