Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران پر یک طرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کریں گے، چین کا اعلان

Now Reading:

ایران پر یک طرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کریں گے، چین کا اعلان

چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چین کے شہر جیانگ سو میں ہونے والی چین اور ایران وزرائے خارجہ ملاقات میں چین کی طرف سے وانگ ژی اور اُن کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان شریک تھے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اِس موقع پر چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ تعاون کے معاہدے کا اعلان بھی کیا۔

ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین کی حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015ء میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔

Advertisement

وانگ ژی نے مزید کہا کہ اس معاہدے کی بحالی میں درپیش مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چینی صدر شی جن پنگ کے لیے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر