Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں، 10 ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ

Now Reading:

امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں، 10 ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ

امریکا حالیہ موسمِ سرما کے دوران ایک مرتبہ پھر شدید برف باری کے باعث سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہے۔

برفانی طوفان کی نئی پیش گوئی کے مطابق شمالی اور جنوبی کیرولائنا کی ریاستوں سے مین تک مزید برف باری جبکہ ساحلی علاقوں میں شدید طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

نیو انگلینڈ  کے خطے میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں طوفان کی آمد کا بھی خدشہ ہے۔

مشرقی امریکا میں شدید برف باری کے باعث مصروف ترین ایئر پورٹس پر 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ پانچ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ریاست مین، نیو ہیمپشائر، ورمونٹ، میسا چیوسیٹس، رہوڈز آئی لینڈ، کنیکٹیکٹ، نیویارک، نیو جرسی، ڈیلا ویئر، میری لینڈ اور ورجینیا کی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

بوسٹن کی میئر مشیل وُو کا کہنا ہے کہ اگرچہ برف باری معمول کی بات ہے لیکن یہ طوفان تاریخی ثابت ہو سکتا ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے ان متاثرہ ریاستوں میں جمعہ سے اتوار کے درمیان 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایمٹرک ریل کمپنی نے بوسٹن اور واشنگٹن کے درمیان اپنی خدمات کو معطل اور محدود کر دیا ہے۔

ریاست میسا چیوسیٹس نے دیگر ریاستوں سے مُنسلک شاہراہوں پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

Advertisement

ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کی وجہ سے انٹر اسٹیٹ 95 شاہراہ پر سینکڑوں ڈرائیور محصور ہو کر رہ گئے  ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق سرد ہواؤں اور گرم سمندری ہواؤں کے ملاپ سے فضا کا دباؤ تیزی سے گرنے کے باعث بم جیسے اثرات کا حامل طوفان آئے گا۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کی جانب سے جاری ہدایات میں عوام سے کہا گیا ہے کہ صرف ضروری صورت میں ہی سفر کریں اور سردی سے بچاؤ کی کٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ طوفان میں پھنس جانے کی صورت میں اپنی گاڑی میں ہی رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر