Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایتھوپیا میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملہ، 56 افراد ہلاک

Now Reading:

ایتھوپیا میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملہ، 56 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی  میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے  ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  دو امدادی کارکنوں نے مقامی حکام اور عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فضائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 زخمیوں کی حالت نازک  ہے جس سے ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیئے: ایتھوپیا میں سیاسی قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

Advertisement

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ فوج کی جانب سے حکومت مخالف مسلح باغیوں کو کچلنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم   فوجی ترجمان کرنل گینیٹ اڈانے اور حکومتی ترجمان لیگیسی ٹولو نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر کوئی تبصرہ  کرنے سے گریز کیا ہے۔

وزیر اعظم ابی احمد کی ترجمان بلین سیوم نے  بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  حکومت اس سے قبل باغی فورسز کے ساتھ 14 ماہ کی لڑائی میں شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر