
پرتگال کے بڑے میڈیا کمپنی کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔
جمعرات کو میڈیا کمپنی نے بتایا کہ ’لیبسس‘ نامی ایک گروپ نے ان کی کمپنی کی آن لائن سروسز کو ہیک کیا اور ان کی کچھ مقبول ویب سائٹس کو معطل کر دیا۔
گروپو امپریسا کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد کمپنی کی سروسز میں دخل دینا اور سبسکرائبرز کو جھوٹی خبروں کے پیغامات بھیجنا تھا۔
ان پیغامات میں سے ایک یہ تھا ’بریکنگ: صدر کو ہٹا دیا گیا اور قتل کا الزام عائد: لیپسس$ پرتگال کے نئے صدر ہیں۔ـ
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے کسی رقم کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہیکرز نے کمپنی کے ایمازون ویب سروسز اکاؤن تک رسائی حاصل کی اور سبسکرائبرز کو ای میل اور ٹیکسٹ میسجز بھیجے۔
ہیکرز نے کچھ سبسکرائبرز کی معلومات تک رسائی حاصل کی لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی ثبوٹ نہیں کہ ہیکرز کے پاس سبسکرائبرز کے پاسورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ہیں۔
بیان کے مطابق حملہ 2 جنوری کو ہوا۔ کمپنی نے اُسی دن اپنی کلاؤڈ سروس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ اگرچہ جمعرات کو ان کی دو مرکزی ویب سائٹس، جن کا تعلق ہفتہ وار اخبار اور ٹی وی چینلزسے ہے، ابھی بھی وقتی سائٹس استعمال کر رہی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات پرتگالی پولیس اور پرتگال کی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News