Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان تارکین وطن کو بسنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں گی، جرمنی

Now Reading:

افغان تارکین وطن کو بسنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں گی، جرمنی

نئی جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کو بسانے کے طریقِ کار کو آسان بنایا جائے گا۔

جرمنی کی نئی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے افغانستان سے جرمنی پہنچنے والے سیاسی پناہ گزینوں کی درخواستوں کی انٹیگریشن کورسز تک رسائی کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جرمنی میں پناہ لینے کی درخواست دینے والے افغان شہریوں کی درخواستوں پر فیصلے سے پہلے ہی انہیں انٹیگریشن کورسز میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

 جرمن حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ملکی مائیگریشن پالیسی کو نئے خطوط پر استوار کرنے کا وعدہ کیا تھا، یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

افغانستان جرمن وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کے بعد شام، صومالیہ اور ایریٹریا کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

Advertisement

گزشتہ برس اکتوبر میں جرمن ایمپلائمنٹ ایجنسی کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ افغان جو حالیہ کشیدگی کے باعث جرمنی پہنچے ہیں وہ 2015ء کے بعد پہنچنے والے افغان شہریوں کی نسبت زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور انہیں انضمام میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔

جرمن وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو یہاں آباد کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیوںکہ جرمنی اب بھی ہر ہفتے افغان شہریوں کو جرمنی لا رہا ہے۔

لیکن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ کے اس اقدام  کو مکمل حمایت حاصل نہیں ہے۔ نینسی فیزر کی اپنی وزارت میں کچھ افسران نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کا درجہ تبدیل کرنے کا فیصلہ غیر واضح ہے اور مستقبل میں یہ فیصلہ تنازعات کے شکار دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن جائے گا۔

گزشتہ سال اکتوبر تک جرمنی نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تقریباً ساڑھے پانچ ہزار افغان شہریوں کو قبول کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر