Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمبوڈیا کا بارودی سرنگیں تلاش کرنیوالا ’’ہیرو‘‘ چوہا دنیا سے کوچ کرگیا

Now Reading:

کمبوڈیا کا بارودی سرنگیں تلاش کرنیوالا ’’ہیرو‘‘ چوہا دنیا سے کوچ کرگیا

کمبوڈیا کا مگاوا نامی ہیرو چوہا زندگی کے 8 کامیاب سال گزار کر بالآخر چل بسا۔

جی جناب! یہ کوئی معمولی چوہا نہیں تھا۔ اِس ہیرو چوہے نے اپنے 5 سالہ کریئر میں 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور بارودی مواد کا پتا چلایا۔

اپنی بہادری سے ہزاروں لاکھوں جانیں بچانے اور اپنے فرض سے محبت پر برطانیہ کے ادارے پیپلز ڈسپنسری فار سِک اینیملز نے 2020ء میں مگاوا نامی اِس چوہے کو ایک ہیرو کی طرح طلائی تمغے سے نوازا۔

جون 2021ء میں ریٹائر ہونے والا مگاوا تنزانیہ میں پیدا ہوا جسے ایک بین الاقوامی امدادی ادارے اے پی او پی او نے بارودی سرنگوں کی تلاش میں مدد دینے کے مقصد سے 2016ء میں کمبوڈیا منتقل کیا تھا۔

Advertisement

اِس ادارے کے مطابق جو چوہوں کو بارودی سرنگیں اور ٹی بی کے مرض کا پتا چلانے کے لیے استعمال کرتا ہے، مگاوا اپنے مقصد میں سب سے کامیاب چوہا ثابت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دہائیوں سے خانہ جنگی سے متاثرہ ملک کمبوڈیا میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں پائی جاتی ہیں۔ اب بھی یہاں 1 ہزار اسکوائر کلومیٹر رقبہ بارودی سرنگوں سے اٹا ہوا ہے۔

کمبوڈیا 40 ہزار متاثرین کے ساتھ اُن ممالک میں شامل ہے جہاں بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہاتھ پیر گنوانے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

پیر کے روز بھی کمبوڈیا کے تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب واقع صوبے پریویر میں تین اہلکار بارودی سرنگیں صاف کرنے کے دوران ہوئے دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی امدادی ادارے اے پی او پی او کے مطابق ہیرو چوہے مگاوا نے کمبوڈیا میں رہائش پذیر عوام کو سکون سے جینے، کام کرنے اور محفوظ رہنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

امدادی ادارے اے پی او پی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیرو چوہے کو اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر