Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب نے ای عمرہ ویزے کے اجرا کا طریقِ کار جاری کردیا

Now Reading:

سعودی عرب نے ای عمرہ ویزے کے اجرا کا طریقِ کار جاری کردیا

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقِ کار جاری کردیا۔ ایسے ممالک جہاں سے آنے پر پابندی نہیں ہے وہاں سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزے کی کارروائی کرسکیں گے۔

سعودی اخبار عاجل 24 کے مطابق وزارت حج نے  ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں، زائرین درج ذیل کارروائی کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں۔

زائر، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے۔

Advertisement

زائر مناسب پیکیج اختیار کرے۔

زائر پیکیج کی رقم ادا کرے (پیکج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا)

عمرہ زائر ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جا کر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پُر کرے۔ نیز اپنے وطن سے ارضِ مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ کا بھی تعین کرے۔

Advertisement

سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

زائر کا آمد و رفت کا ٹکٹ کنفرم ہو۔

زائر میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرچکا ہو۔

زائر مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے۔

زائر عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے۔

Advertisement

سعودی وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے اسپیشل  نمبر دی جائے گا جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزے کی درخواست پیش کرسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر