Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے بجائے جانور پالنا خود غرضی ہے، پوپ فرانسس کا اظہار افسوس

Now Reading:

بچوں کے بجائے جانور پالنا خود غرضی ہے، پوپ فرانسس کا اظہار افسوس

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ آج ہم خود غرضی کی ایک نئی شکل دیکھ رہے ہیں کہ کچھ لوگ بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے مگر جانور شوق سے پالتے ہیں۔

پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں موجود عقیدت مندوں سے والدین سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض اوقات پالتو جانور معاشرے میں بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔

پوپ کے مطابق بچے پیدا نہ کرنا ماں اور باپ کے کردار کی نفی ہے، یہ ہمیں کم تر بناتی ہے اور ہمیں انسانیت سے دور لے جاتی ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات والدین کے پاس صرف ایک اولاد ہوتی ہے لیکن ان کے پاس کئی کتے اور بلیاں ہوتی ہیں اور یہ جانور بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔

Advertisement

پوپ نے مزید کہا کہ اس طرح تہذیب انسانوں کے بغیر پرانی ہوتی جاتی ہے کیوںکہ ہم ماں اور باپ جیسے رشتے کو کھو رہے ہیں۔

پوپ فرانسس کی پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر دیکھی جا چکی ہیں لیکن اُن کے پاس کوئی بھی پالتو جانور نہیں ہے۔

2014ء میں بھی ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بچوں کی جگہ پالتو جانوروں کو پالنا ثقافتی تنزلی کی ایک مثال ہے کیونکہ والدین اور بچوں کے درمیان پیچیدہ جذبات کے مقابلے میں پالتو جانوروں کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ والدین جو کسی طبی مسئلے کی وجہ سے بچے پیدا نہیں کر سکتے انہیں چاہیے کہ وہ بچوں کو گود لے لیں اور والدین بننے سے نہ گھبرائیں۔ پوپ نے کہا کہ بچے پیدا کرنے میں خطرہ تو ہے لیکن بچے نہ پیدا کرنا زیادہ خطرناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر