Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مہم، 14 ہزار سے زائد گرفتار

Now Reading:

سعودی عرب، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مہم، 14 ہزار سے زائد گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے 14 ہزار 2 سو 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اِن افراد کو 12 دسمبر سے 29 دسمبر 2021 کے درمیان گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 7 ہزار 3 سو 1 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

اسی طرح 5 ہزار 3 سو گرفتار شدگان سرحدی قوانین کے جبکہ 1 ہزار 6 سو 26 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

Advertisement

کمیٹی نے کہا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران دیگر 120 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو سعودی عرب کی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اِن میں سے 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے 24 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن مہم کی کمیٹی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر