
دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 4541 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 6 لاکھ 61 ہزار 733 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 2 مریض انتقال بھی کرگئے ہیں جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی کل تعداد تعداد 8 ہزار 924 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5212 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونےوالے افراد کی کل تعداد 6 لاکھ ایک ہزار 342 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 750 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News