
اسرائیل نے امریکا کے ساتھ 3.1 ارب ڈالرز کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق اسرائیل امریکا سے 12 لاک ہیڈ مارٹن کور CH-53kہیلی کاپٹر اور دو بوئینگ KC-46 کے ری فیولنگ طیارے خریدے گا۔ معاہدے کی کُل مالیت 3.1 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق جمعرات کو طے ہونے والا معاہدہ، اسرائیل کی ایئر فورس کی صلاحیتوں میں جدت کے تحت کیا گیا ہے جس میں چھ اضافی ہیلی کاپٹر خریدنے کا آپشن شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی ہیلی کاپٹر 2026 میں اسرائیل پہنچیں گے۔
اسرائیلی ایئر فورس کے چیف آف مٹیریل بریگیڈیئر جنرل شیمون سینٹسِپر کا کہنا تھا کہ آرڈر کیے گئے ری فیولنگ جہاز 2025 سے پہلے نہیں ملیں گے۔
اسرائیلی میڈیا میں قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ ری فیولنگ طیارے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر کیے جانے والے طویل فضائی حملوں کے لیے اہم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News