Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی عوام روس کے ساتھ جنگ نہیں سفارتی تعلقات کی خواہشمند

Now Reading:

امریکی عوام روس کے ساتھ جنگ نہیں سفارتی تعلقات کی خواہشمند

امریکیوں کی اکثریت روس کے ساتھ جنگ ​​کی نہیں بلکہ سفارت کاری کی خواہشمند ہے۔

ممکنہ امریکی ووٹروں کے ڈیٹا فار پروگریس سروے کے مطابق  امریکی عوام روس کے ساتھ جنگ ​​نہیں سفارتی تعلقات کی  حمایت کرتی ہے کیونکہ یوکرین تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

سروے میں 71 فیصد ڈیموکریٹس اور 46 فیصد ریپبلکن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ روس کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرے اور فوجی تنازعے کی طرف جانے والے راستے سے گریز کرے۔

مجموعی طور پر 58 فیصد  افراد کسی حد تک یا  مکمل طور پر بائیڈن انتظامیہ کی حمایت کرتے ہیں کہ روس سے معاہدہ کرکے یوکرین پر جنگ سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو کشیدگی میں کمی اور جنگ سے بچنے کی کوششوں میں  روس کو رعایتیں دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Advertisement

جنگ  کے مخالف افراد نے وائٹ ہاؤس کے باہر ریلی  بھی نکالی  جس میں واشنگٹن پر زور دیا  گیا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے جنگی بیانات کو کم کرے اور امن اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔

مظاہرین نے بائیڈن انتظامیہ سے ماسکو کی مخالفت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ایسے حالات میں کشیدگی بڑھنے سے  تباہ کن جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

تاہم  وائٹ ہاؤس نے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور یوکرین کو امریکی ساختہ ہتھیاروں کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر