Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کے شہر العلا میں پہلی خودکار الیکٹرک گاڑی کا افتتاح

Now Reading:

سعودی عرب کے شہر العلا میں پہلی خودکار الیکٹرک گاڑی کا افتتاح

سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا رائل کمیشن کی جانب سے پہلی خودکار الیکٹرانک گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ بغیر ڈرائیور الیکٹرک گاڑی شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک 30 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔

Advertisement

اخبار 24 کے مطابق العلا رائل کمیشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ العلا کے تاریخی شہر میں تہذیب و تمدن کے ورثے کے تحفظ کے لیے ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔ العلا میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سے استفادہ اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ تاریخی شہر العلا میں دنیا کا سب سے بڑا تاریخی عجائب گھر بھی واقع ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور ششدر و حیران کر دینے والے تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔

یہاں مہم جو افراد کی تفریحِ طبع کے لیے بھی بہت کچھ ہے۔ دنیا بھر سے سیر و سیاحت اور قدیم تہذیب و تمدن کے دلدادہ افراد العلا اور اس کے نخلستانوں سے لطف اٹھانے کے لیے اس تاریخی مقام کا رخ کرتے ہیں۔

Advertisement

العلا شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کو بھی اِس سہولت سے فائدہ پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر