Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

Now Reading:

بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک بحری جہاز میں دھماکے سے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابھی کچھ دیر قبل بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں واقع نیول ڈاک یارڈ میں پیش آیا۔ بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہونے والے اِس دھماکے میں تین نیوی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق کم از کم گیارہ اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ دھماکا شام ساڑھے چار بجے کے قریب ہوا اور اس کا تعلق بارود یا اسلحے کے دھماکے سے نہیں ہے تاہم اس واقعے کی انکوائری کے لیے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی این ایس رنویر ایسٹرن نیول کمانڈ کا نومبر 2021ء سے حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986ء کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جو سابق سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔ اس قسم کے بحری جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

بھارتی بحریہ کے موجودہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اس بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر