Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونامی کے شکار ملک ٹونگا کی عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

Now Reading:

سونامی کے شکار ملک ٹونگا کی عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

بحر الکاہل میں چند روز قبل سونامی کا سامنا کرنے والے ملک ٹونگا نے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کردی ہے۔

2 روز قبل جنوبی بحر الکاہل پر درجنوں جزیروں پر مشتمل ملک ٹونگا میں زیر سمندر موجود آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

سونامی نے ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالوفا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

ٹونگا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لارڈ فاکا فانوا کے مطابق ان کے ملک کا دنیا بھر سے مواصلاتی رابطہ تاحال منقطع ہے، اس لئے وہاں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اب تک کسی کوئی کوئی خبر نہیں۔

اسپیکر لارڈ فاکا فانوا نے کہا ہے کہ ٹونگا کو اپنے شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی اور خوراک کی فراہمی کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیے: بحر الکاہل میں سونامی نے تباہی مچادی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ٹونگا میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے خصوصی پروازیں بھیجی ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹونگا کی مدد کے لیے امریکا، فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر برائے بحرالکاہل امور زید سیسلجا نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ ٹونگا میں سونامی سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوا اور ہوائی اڈا بھی نسبتاً اچھی حالت میں دکھائی دیتا ہے لیکن سڑکوں اور پلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

بحر الکاہل میں واقع ممالک کے نمائندہ فورم ’ پیسیفک آئی لینڈز فورم‘ نے ٹونگا میں آنے والے سونامی کو ایک ہزار سال کی بدترین قدرتی آفت قرار دیا ہے۔

پیسیفک آئی لینڈز فورم کے سیکریٹری جنرل ہنری پونا نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں بحر الکاہل میں واقع دیگر جزائر اور خطے کی صورت حال زیادہ واضح ہوجائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب 2 روز قبل پھٹنے والے آتش فشاں پہاڑ ’ہنگا ٹونگا ہنگا ہپائی‘ ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگیا ہے۔

آتش فشاں پہاڑوں کے محرکات کا مشاہدہ کرنے والے بین الاقوامی ادارے ڈارون وولکانک ایش ایڈوائزری سینٹر نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ ہنگا ٹونگا ہنگا ہپائی کا پہاڑ ایک مرتبہ پھر پھٹا ہے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی کہا ہے کہ خطے میں دوبارہ سے بڑی بڑی لہریں دیکھی گئی ہیں، خدشہ ہے کہ یہ لہریں ہنگا ٹونگا ہنگا ہپائی کے دوبارہ پھٹنے سے پیدا ہوئی ہیں، تاہم ابھی اس کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر